دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں‌کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں‌کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

باغی ٹی وی :دنیا بھر میں‌کرونا کی وجہ سے آزمائش بڑھتی جا رہی ہے. کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی جبکہ 32 لاکھ 22ہزار 315 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ تین سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار275 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 682 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 87 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی.
یران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 957 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 93 ہزار 657 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 862 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 157 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 402 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 19 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 361 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 52 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.