دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

0
74

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی بھی کر رہی ہے، لاہورمیں یوم آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور میں ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں گورنر پنجاب چوھدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی.

وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنرنے ملکی سا لمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا کی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز خان اور وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن بھی موجود تھے

گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بنے گا جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، گورنر پنجاب کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے پندرہ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اس ضمن میں گورنرہاؤس سے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا.

Leave a reply