دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میںپناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میںپناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.
حیٰی الحسین اردن کے حکمران بادشاہ محمد عبداللہ کی سوتیلی بہن اور سابق بادشاہ حسین کی بیٹی ہیں تو برطانیہ کے سفارتی تعلقات وہاں بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
برطانیہ کے خبر رساں ادارے یہ اطلاعات دے رہے ہیں کہ حیٰی الحسین اس وقت مرکزی لندن کے کنگسٹن پیلس میں قیام پذیر ہیں اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دبئی اور اردن کی جانب سے حیٰی الحسین اور دو بچوں کی واپسی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا تاہم برطانوی حکام نے اسے مسترد کردیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ حیٰی الحسین اپنی جان کو لاحق خطرات کے سبب اس وقت برطانیہ میں ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اگر دبئی سفارتی سطح پر معاملہ اٹھاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس خبر پر باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظم لکھی ہے جس میں نام لیے بغیر کسی کو’غدار اور دھوکے باز‘ کہا ہے۔
اپنی نظم میں محمد بن راشد نے لکھا کہ ’’تم غدار ہو، تم نے انتہائی قیمتی اعتماد کو توڑا اور تمہارا کھیل فاش ہوگیا۔‘‘
’’تمہارے جھوٹ بولنے کے دن ختم ہوئے، اب یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ ماضی میں ہم کون تھے اور اب تم کون ہو۔‘‘
’’تمہارا میرے ساتھ مزید کوئی تعلق نہیں، اس کے پاس جاؤ جس کے ساتھ اکثر مصروف رہتے تھے، تم زندہ رہو یا مر جاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
خیال رہے کہ شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے کے ساتھ دبئی سے چلی گئی تھیں۔ 45 سالہ حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔
ان کی شادی 2004 میں دبئی کے حکمران سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں