دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں شریک ہوگا اہم مسلم ملک

0
40

سعودی وزارت دفاع نے امریکا کے زیر قیادت کثیر القومی بحری مشقوں میں اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ مشقوں کا مقصد خلیج میں جہاز رانی اور سمندری تجارت کی آزادی کو درپیش خطرات دور کرنا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی رائل نیوی 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی بحری مشقوں میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ امریکی مرکزی بحریہ کی قیادت میں منعقد ہونے والی کثیر القومی بین الاقوامی بحری مشق(IMX 19) ہے۔ خلیجِ عربی کے شمال، خلیجِ عمان، بحرِ عرب، جیبوتی کے ساحل اور خلیجِ عقبہ میں ہونے والی مشقوں میں 56 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔
پچھلے دنوں لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر الملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول(RMSP) جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

 

Leave a reply