دنیا کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں جاری

0
40

دنیا کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں ہوائی کے قریب سمندر میں جاری

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشقوں میں امریکی بحریہ کے زیر استعمال پرانے جہاز ڈرہم کو میزائل اور گولہ بارود برسا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ جو 1969 میں امریکی بحریہ کا حصہ بنا تھا۔

بحری مشقوں میں آسٹریلیا، برونائی اور کینیڈا نے بھی حصہ لیا۔ بحری جہاز کو تباہ کرنے کے مظاہرے میں متعدد جہازوں اور جنگی کشتیوں کے ذریعے میزائل اور گولے برسائے گئے۔

ان مشقوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم امریکی بحریہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے ساتھ مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

رمپک مشقوں کو عام طور پر دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری مشق سمجھا جاتا ہے جو دو مہینے تک جاری رہتی ہیں جس میں عام طور پر 20 سے زیادہ ممالک شریک ہوتے ہیں۔

ترک فضائیہ اور بحری افواج نے بحیرہ ایجیئن میں مشترکہ تربیتی جنگی مشقیں شروع کردیں


واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے ترکی کی وزارتِ دفاع نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کے علاوہ جنگی بحری جہازوں نے ان مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ان کا مقصد مسلح افواج کی حربی تیاریوں کا جائزہ لینا اور ان کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو میں شامل ترکی اور یونان میں بحر متوسط کے مشرقی حصے میں گیس اور تیل کی تلاش کے معاملے پر سخت کشیدگی پائی جارہی ہے

Leave a reply