دنیا کو امن کا پیغام تاہم خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے 23 مارچ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زیر قیادت اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا اور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کا لائحہ عمل اختیار کیا۔اور23 مارچ 1940 کے دن کو ہی قیام پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس دن کی اہمیت کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں۔ملک اور قومی یکجہتی کو دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان محبت کرنے والا ملک ہے اورتمام مسائل کا پُر امن حل چاہتا ہے۔ اور ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کیا تو یہ ملک اس کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ افواج پاکستان نے نہ صرف ملکی دفاع کو یقینی بنایا ہے بلکہ جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے عزم کو بھی بلند رکھا ہے اور دنیا کی بہترین اور نڈر افواج میں اس کا شمار ہوتا ہے۔  قائدا عظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہو کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم مزید پر عزم رہیں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے جو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیرہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے قوم کو یوم پاکستان کے دن پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ آج ہی کے دِن لاہور میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرار داد منظور کی گئی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ اِس قراراداد نے منزل کا واضح شعور دیا اور صرف 7سال بعد پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرتے ہوئے اپنی کامرانیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔ پاکستان جمہوری جدو جہد کے ذریعے معرضِ وجود میں آیا۔ اس کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کا راز بھی جمہوریت میں مضمرہے۔آیئے ہم پختہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے ہم ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طو رپر علامہ محمد اقبالؒ او ر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق،آصف زرداری کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

موجودہ قیادت کی توجہ ”نیا پاکستان“ ویژن کے تحت کس کام پر ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

جب بھی نوازشریف پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے،شبلی فراز

پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے

Shares: