دنیا میں اگرحکومت بجٹ پاس نہیں کرا سکتی تو گرجاتی ہے پاکستان میں بھی یہی ہو سکتا ہے ، شاہین صہبائی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر صافی شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ ،اگر بجٹ پاس نہ ہو:دنیا میں اگرحکومت بجٹ پاس نہیں کرا سکتی تو گرجاتی ہے پاکستان میں بھی یہی ہو سکتا ہے مگرہوگا نہیں کیونکہ کسی کو نہیں پتا نہیں اس حکومت کے بعد کیا ہوگا – وہی پرانے چور ڈاکوواپس یا پھر فوجی یا جج صاحبان – نہ نہ کسی کے پاس کوئی حل نہی- خان کو ہی سمبھالنا پڑیگا

واضح‌ رہے کہ اس وقت حکومت مشکلات کا شکار ہے ، اس کے اپنے اتحادی ناراض ہیں ، اسی طرح پی ٹی آئی کے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے بھی اندروں خانہ نالاں نظر آتے ہیں.ان حالات میں حکومت کا اسمبلی سے بجٹ‌پاس کروانا مشکل نظر آتا ہے . ادھر اپوزیشن جماعتیں بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں‌ . اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوائنٹ اپوزیشن کا بجٹ پراجلاس ہوا۔ تمام سیاسی جماعتیں بجٹ کو مسترد کرتی ہیں۔ بجٹ نے پورے پاکستان کو حکومت کے خلاف کر دیا ہے۔ کل حکومت نے پٹرولیم لیوی کا غیرقانونی نوٹی فیکشن جاری کیا اور بجٹ پاس ہونے سے پہلے ہی پٹرول کی قیمت سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت حزب اختلاف مضبوط پوزیشن میں ہے۔ حکومت کو سپورٹ کرنے والے شاید اب اس طرح ساتھ نہیں ہونگے۔ قومی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلے تحریک انصاف کی حکومت میں صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔ یہ قوم کی بقا کا مسئلہ ہے، اس لیے اپوزیشن کا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ شہباز شریف بیمار ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا پسینہ نکال رہے ہیں

Shares: