اداکارہ در فشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حرا خان میری بچپن کی دوست ہے، وہ نہایت ہی محنتی اور سمجھدار لڑکی ہے۔ اس کی شادی تو سمجھ لیجیے کہ جیسے میری گھر کی شادی تھی۔ اس نے اپنی شادی ایک محدود بجٹ میں رہتے ہوئے کی تھی۔اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ حرا کی مہندی سے ایک دن پہلے میں ایک شوٹ پر گئی ہوئی تھی وہاں میں گر گئی اور میرا پاﺅں بری طرح سے چھل گیا۔ اب حرا کی مہندی بھی سر پر تھی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں اسی طرح سے شادی میں جاﺅں گی ضرور , مس نہیں کر سکتی چاہیے میرے پاﺅں کا زخم مجھے جتنا مرضی تنگ کیوں نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پاﺅں پر پٹی کی ہوئی تھی اور مہندی میں شریک ہو گئی ، زخمی پاﺅں کے ساتھ میں کیا ڈانس کرتی لیکن اس کے باوجود حرا نے مجھے کھینچ لیا اور کہا کہ بے شک تم نے کوئی ڈانس تیار نہیں کیا لیکن جو ڈانس ہم بچپن سے کرتے آرہے ہیں وہی کر لیتے ہیں۔ اور میری وہ ڈانس وڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔ انہو ںنے کہا کہ ”حرا کے ساتھ میرے بچپن کی خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی۔”
سونیا حسین نشئی بن گئیں