کراچی ٹیست میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا میدان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج گیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے حسن علی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا ہے کہ حسن علی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔نعمان اور وسیم جونیئر کو آرام دیاگیاہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے۔شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے صرف شناختی کارڈ یا ب فار دکھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈرا ہو گیا تھا۔سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
پاکستان ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ شمل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل شامل ہیں.