گوادر میں بنیادی سہولیات کی جلد فراہمی:ڈی سی گوادر نے اہم فیصلے کرلیے

گوادر :گوادر میں بنیادی سہولیات کی جلد فراہمی:ڈی سی گوادر نے اہم فیصلے کرلیے ،اطلاعات کے مطابق ضلع گوادر میں غیر قانونی فشنگ ٹرالنگ،باڈر ٹریڈ، چیک پوسٹوں کے خاتمہ پانی بجلی گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ڈی ائی جی مکران جاوید جسکانی ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن ضلعی افسر پولیس طارق الہیٰ ،ایکسن پلبک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد بلوچ ایکسن واپڈا اور سوئی گیس کے محمد عارف بلوچ اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور حسین وڈایلیہ سمیت دیگر افسران اور حق دو تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی

اجلاس میں کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبہ سے ہزاروں لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے بلوچستان کے سمندر میں غیر قانونی فشنگ کی کس کو اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ اس پر مکمل طور پابندی عائد کردی گئی مقامی ماہی گیروں کے روز گار اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور خاص طور پر غیر قانونی ماہی گیری کا تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت محکمہ فشزیز نے ایک مختصر مدت میں ابھی تک 8 کشتیاں پکڑلیے جو غیر قانونی طور پر فشنگ کررہے تھے

اجلاس میں بتایا گیا ہے ساحلی علاقوں میں لوگوں اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کی ترقی ، ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے غیر قانونی ماہی گیری سے مقامی ماہی گیروں کا روز گار بھی متاثر ہورہا ہے جلاس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی قشنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔ اور اس کی روک تھام کیلیے اقدامات اُٹھائیں جارے ہیں اجلاس میں بتایا گیا ھے غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کیلیے حکومت بلوچستان عنقریب اپنا ایک فورس بنائے گی

ادھر ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری بلوچستان طارق الرحمٰن بلوچ نے اپنے ایک پریس بریف میں بتایا ھے کہ صوبائی حکومت غیر قانونی فشنگ کے خلاف اقدامات کررہے اور حکومت غیر قانونی فشنگ پر سنجیدہ ہے صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں وفاق اور سندھ حکومت کو بھی غیر قانونی ٹرالرنگ کے معاملے پر آن بورڈ لیا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ فشریز اور دوسرے سکورٹی ادرے ٹرالرنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں اچھی پیش رفت ہورہی ہے مستقبل میں مزید بہتری آئیگی اب تک محکمہ فشزیز نے 8 غیرقانونی ٹرالرز کو پکڑا ھے جو محکمہ بڑی حد تک ٹرالرنگ کو روکنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو ستر سالوں میں نہیں ہوا ہم نے کردیکھا ہے انشاءاللہ مستقبل میں غیر قانونی ٹرالرنگ کو زیرو پرسنٹ لائیں گے

Comments are closed.