بلوچستان میں زلزلے شروع:ہرنائی کے بعد سبی اور گردونواح میں زلزلہ،شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ

0
38

کوئٹہ:بلوچستان میں زلزلے شروع:ہرنائی کے بعد سبی اور گردونواح میں زلزلہ،شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ ،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سبی اور گردونواح میں 3 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے82 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

یاد رہےکہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کے مطابق کم از کم 24 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

سول انتظامیہ، فوج اور ایف سی کی جانب سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے فون پر بی بی سی سے کو بتایا کہ ایم ایس ہرنائی کے مطابق اب تک 200 سے زائد زخمیوں کو علاج فراہم کیا گیا ہے جبکہ نو ایسے مریض جن کی حالت تشویشناک ہے انھیں بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں چار خواتین، دو بچے اور تین مرد شامل ہیں۔

Leave a reply