ترکی میں زلزلہ: 30جاں بحق، زخمیوں کی تعداد855 سےزائد امدادی سرگرمیاں جاری

انقرہ :ترکی میں زلزلہ: 30جاں بحق، زخمیوں کی تعداد855 سےزائد امدادی سرگرمیاں جاری،اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 855 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 855 سے زائد افراد کو شدید زخمی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ترک اربائزیشن وزیر کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے گری 8 عمارتوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.

دوسری جانب ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 389 زخمی افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں.

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ ترکی میں آنے والے زلزلے میں 24 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق یہ تعداد 30 تک پہنچ گئی

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ترکی میں‌آنے والے اس زلزلے میں ترکی کوایک اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے

Comments are closed.