الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا-
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز پرفیصلہ مؤخرکر دیا گیا ہے منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا-
صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم…
الیکشن کمیشن کے مطابق منحرف اراکین کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے-
واضح رہے کہ پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا-
یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ کا فیصلہ،مشعال ملک کی پاکستانیوں سے آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج…
خیال رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا تھا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17 سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے،انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔
آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان
علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا تھا چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔