اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیاگندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

0
40

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

باغی ٹی وی : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے اور روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی میں روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply