الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، شہباز شریف نے کونسے نام دیئے؟

الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، شہباز شریف نے کونسے نام دیئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، خط میں شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلیے3،3نام تحریرکیے ہیں،سندھ کیلیے نثار درانی، جسٹس(ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تحریرکئے گئے ہیں،بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد روف عطااور راحیلہ درانی کے نام شامل ہیں،

اپوزیشن لیڈر نے 5نومبر کو چیئر مین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کے خط پر جواب بھجوایا.

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگے تھے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا تھا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی تھی، آج شہباز شریف نے خط کا جواب دے دیا.

Comments are closed.