وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

0
106

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی،انتظامی اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبائی امورسے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی،

ملاقات میں پنجاب میں تبادلوں کے بعد کےلائحہ عمل پرغورکیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف منصوبوں پروزیراعظم کواعتماد میں لیا،وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نئے تعینات ہونے والے آئی جی سے ملاقات کریں گے اور انہیں پولیس ریفارمز بارے ہدایات دیں گے

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گے.مسترد شدہ عناصر کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے اب پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہی ہوگی ہمیں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سب سے زیادہ مقدم ہے۔

قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

Leave a reply