پنجاب کابینہ میں مزید 3 خواتین وزراء کی شمولیت کا امکان

0
40

پنجاب کابینہ میں مزید 3 خواتین وزراء کی شمولیت کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں تین خواتین وزراء کی شمولیت کا بھی امکان اور ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وزرا سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔ صوبائی کابینہ میں علیم خان کو دوبارہ شامل کرنے اور اہم وزارت دینے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے.

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

ڈاکٹر یاسمین راشد سے سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔ انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزراتوں کو بھی الگ الگ کیا جا سکتا ہے۔کھیل اور سیاسحت پر بھی دو الگ وزراء تعینات ہو سکتے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات سے بھی قلمدان واپس لیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے اور وزارتی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو اپنی اپنی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب کابینہ میں ماضی میں بھی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لی گئی پھر دوسری وزارت دے دی گئی، علیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تو وزارت سے استعفیٰ دیا، سبطین خان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے بھی استعفیٰ دے دیا، صمصام بخاری کو وزیراطلاعات بنایا گیا تھا بعد ازاں میاں اسلم کو اطلاعات کی وزارت دے دی گئی.

مزید وزارتوں میں کیا تبدیلی ہوتی ہے وزراء نے لابنگ شروع کی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کابینہ سے ملاقات میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور حتمی فیصلہ کریں گے.

Leave a reply