الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:پاکستان الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے-

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا کی حلف برداری اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ہوئی جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ارکان سے حلف لیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابر حسن بھروانہ نے پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نئے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کےممبران مکمل ہوگئے ہیں-

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیرکسی خوف اپناکام جاری رکھےگا،عام انتخابات کیلئےاپناکام جاری رکھےہوئےہیں جب کہاجائےگاالیکشن کرادیں گے-

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں سےمتعلق ابتدائی فہرستیں جاری کی جاچکی ہیں الیکشن کمیشن آئین کےمطابق ذمہ داریاں اداکرتارہےگاالیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ہمارا مسئلہ نہیں ،ان کا ہے سب ہمارے دوست ہیں-

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندی: قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے ،انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں،الیکشن کافیصلہ حکومت نے کرنا ہےالیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے ،مردم شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف واضح تھا ،مردم شماری سرکاری طور پر شائع ہونے سے قبل حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں ،مئی 2021 میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج شائع ہوئے-

سندھ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کے نتائج شائع ہونے کے بعد شروع کیا ،2018الیکشن اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم لائی گئی تھی ،حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے ،ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج دسمبر تک ملے تو بروقت حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں ،نتائج تاخیر کا شکار ہوئے تو 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا سابق ڈپٹی ا سپیکر نےاراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا،

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی سماعت جاری ،فریقین کو صفائی کا موقع دینا ضروری ہے،

بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

Leave a reply