بلے کے نشان پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج متوقع

اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بحال نہ کیا تو توہین عدالت ہوگی
ecp

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج متوقع ہے-

باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان کی چیئرمین شپ بھی بحال ہو گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بحال نہ کیا تو توہین عدالت ہوگی، ہائی کورٹ کا فیصلہ اگر سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا تو وہاں بھی دلائل دیں گے۔

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلے سے محروم کر دیا تھا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کےفیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

غزہ: اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن …

Comments are closed.