فنڈنگ کیس، شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن کا کاروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ

0
59
ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے دو ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے ہیں

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات کی درخواست پر 20 دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں، الیکشن کمیشن میں آج کیس کی سماعت ہوئی تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کا کیا بنا ہائی کورٹ نے کیا فیصلہ دیا ؟ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کی ہدایت کی ہے،

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کاروائی سے نہیں روکا گیا اب اس کیس کو آگے بڑھاتے ہیں دلائل کے لیے چھ ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا 23 اگست کو کارروائی شروع کی گئی اب تو 6 ماہ سے زیادہ وقت ہوچکا ہے اس طرح تو معاملات نہیں چل سکتے بیرون ملک سے ریکارڈ منگوانے کے لیے وقت مانگا گیا تھا.الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی اسکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران پر جرح کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات بھی مسترد کردیئے گئے ،الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پرکارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ہے

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

Leave a reply