الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روکنے اور ووٹرز کے اعتراضات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنیں گے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات روکنے اور ووٹرز کے اعتراضات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرتے ہیں کیس کل تک ملتوی کرتے ہیں اور ڈی جی الیکشن کمیشن بھی اپنے آفس سے ہدایات لے لیں.
جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ ، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا ہم نوٹس وصول کرتے ہیں تاہم خیال رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیاہے اور عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا لہذا بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا تھا. قومی اسمبلی کے آج طلب کیے گئے اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری لی جانے کا کہا گیا تھا. وفاقی کابینہ نے اسلام آباد بلدیاتی یونین کونسلز کی تعداد 101 سے 125 کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر چکا ہے۔