بروقت الیکشن سے متعلق درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

0
28
ecp

پشاور ہائیکورٹ،بروقت الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن اور گورنر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہیں،جواب آنے کے بعد کیس کو سنتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات کیلئے تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے ،پشاور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو،تو پھر کیا ہوگا،جسٹس عتیق شاہ نے استفسارکیا کہ آئین میں انتخابات کے حوالے سے گورنر کا کیا مینڈیٹ ہے؟گورنر کی جانب سے خط کا جواب کہاں ہے؟کیس کے ساتھ نہیں لگا،

وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ گورنر کی جانب سے خط کا جواب ہم نے بعد میں جمع کیا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر نے جواب میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو مد نظر رکھا جائے، ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے،وہاں مسئلہ نہیں ، پشاور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ہمیں آپ کا جواب درکار ہے،پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply