اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں این اے 55 راولپنڈی کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،
چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے سماعت کی،این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے رپورٹ بھجوائی ہے، وکیل ملک ابرار نے کہا کہ ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا جاسکتا ہے، وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی این اے 55 سے بشارت راجہ جیت رہے تھے،
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تو فیصلے نہیں دینے،دھاندلی اور نتائج ردوبدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں،وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، فارم 45 کھول کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،الیکشن کمیشن نے این اے 55 راولپنڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا.
این اے 57 ،سیمابیہ طاہر کی درخواست،آئندہ سماعت پر ریٹرننگ افسر ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد: آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی عذرداری درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے،وکیل سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 336 میں سے 317 پولنگ سٹیشنز پر سیمابیہ طاہر کامیاب ہوئیں، ہمارے پاس 333 پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں، سیمابیہ طاہر 51 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہورہی تھیں، آر او کی رپورٹ میں لکھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمیں شامل نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام فریقین کی موجودگی میں نتائج مرتب کیے، الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی سے آ زاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا.
این اے 126 ، 127،بابر عوان کی استدعا پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں ہوئے اور کہا کہ میں دونوں حلقوں پر اپنی درخواستوں پر کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے رپورٹس بھجوا دی ہیں، بابر اعوان نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی،این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی.
این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس، آر او نے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تردید کر دی
اسلام آباد: این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،آر او نے توڑ پھوڑ حملہ کیس کی رپورٹ جمع کروا دی،رپورٹ میں آر او نے پولنگ سٹیشن مین توڑ پھوڑ کی تردید کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پولنگ مین کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی،پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی تیار کر کے جمع کروایا گیا، قادر خان مندو خیل نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے،جب میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا بیلٹ پیپرز کھلے تھے،مجھے بتایا گیا ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں اندر داخل ہو چکے ہیں،4:30 بجے دروازے بند کر دیئے گئے،آر او نے بھی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، کمیشن نے قادر مندوخیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،
قبل ازیں پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل الیکشن کمیشن پہنچ گئے،این اے 242 سے پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کو زبردستی کامیاب کروایا گیا،میرے حلقہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز تھے، کئی بار الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، مگر کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، ایم کیو ایم کے غنڈہ عناصر نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر دھاندلی کی، میری استدعا ہے کہ میرے حلقہ میں ری پولنگ کی جائے،پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی