پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس،نام نہیں بتا سکتا، آئی جی پنجاب

0
223
ig punjab usman

عام انتخابات 2024 ،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا،

چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام شریک تھے،وفاقی اور چاروں صوبوں کی پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔سیاست دانوں کو ملنے والے تھریٹس پر فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی گئی،

اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ہے ،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا،پنجاب میں 92 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے، پنجاب میں انتخابات کے لیے امن و امان حالات سازگار ہیں،پنجاب میں انتخابات کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور کیے ہیں،

رپورٹ ، محمد اویس، اسلام آباد

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

گجرات پولیس کے ہاتھوں امریکی پولیس کا اہلکار گرفتار

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply