چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اوردیگر سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس 9 فروری کو ہوگا،سیکرٹری الیکشن کمیشن کیجانب سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں اور 86 قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو جوڈیشنل افسران کی خدمات فراہم کرنے کے لئے درخواست کر دی گئی ہے، اس ضمن میں مراسلہ بھی تحریر کر دیا گیا ہے، 7 فروری کو اہم اجلاس بلایا۔گیا ہے،چیف سیکرٹری پنجاب و خیبر پختونخواہ اور آئی جی پنجاب و خیبر پختونخوا الیکشن بارے بریفنگ دیں گے،

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے ؟الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے .دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں آپ چھوڑیں گورنر کو آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں عدالت نے گورنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگتے ہوئے جواب دیا کہ کم ازکم 7 روز کا وقت درکار ہے ،عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی

Shares: