الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا،

الیکشن کمیشن نے پیمرا سےگزشتہ روزکی تقریرکا سکرپٹ مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے پیمرا کوآج عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے عمران خان نے گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنرکوتنقید کا نشانہ بنایا تھا ،الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کو سماعت ہونے والے کیسز ڈی لسٹ کر دیئے، اب کیسز کی سماعت 20دسمبرکو ہوگی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس ڈی لسٹ کردیا الیکشن کمیشن نے عمران خان ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کیس ڈی لسٹ کردیا

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

توہین الیکشن کمیشن کے حوالہ سے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ بھی گئے تھے، تا ہم سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سب کو جھٹکا دیا، عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا،الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے، ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہےلاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے، قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی

Shares: