ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں جبکہ زرائع کے مطابق وکیل کی جانب سے وارنٹ موصول کر لیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل توہین الیکشن کمیشن کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بنی گالہ کا پتہ اور لاہور زمان پارک کا پتہ درج کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد نیازی کو کل گرفتار کیا جائے.


ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کہ عمران احمد نیازی کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہیں جبکہ انہیں کل یعنی 25 جولائی دیئے گئے پتہ سے گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے. تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کے اس کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی تھی، تاہم یاد رہے کہ 17 مئی کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمیشن اور اس کے سربراہ کی توہین سے متعلق کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا تھا، تاہم عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اگلی سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔


علاوہ ازیں مئی کی سماعت میں بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن نے کہا تھا کہ عمران خان کو گزشتہ سماعت پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے یاد دلایاتھا کہ عمران خان کو سمن جاری کیا گیا تھا، تو توہین کی کارروائی میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پارٹی چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیوں نہ کریں۔

Shares: