انتخابی ریلیوں پر پابندی کا معاملہ؛ غور کیلئے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابی ریلیوں پر پابندی کے معاملے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اہم اجلاس کل بروز پیر 13 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ ترجمان ای سی پی کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما بابر اعوان نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ’الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، حکومت پنجاب دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘ درخواست کے مطابق ’حکومت پنجاب پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے‘۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہوجائے گی جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، حکومت پنجاب غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے’۔

Shares: