ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم کا پیغام

عبدالستار ایدھی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے
0
37
edhi01

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزاری ملک کے مختلف شہروں میں عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے.ایدھی ہومز میں رہنے والے بچوں کا کہنا کہ رنگ ونسل،عقیدے اور مذہب سے بالاتر، انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد جیسے ان کے سروں سے باپ کا سایہ ہی اٹھ گیا ہو

عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے جو فلاحی کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہے، ایدھی نے ہمیشہ یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی،ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اسکا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں اور انسانیت کی خوبصورتی میں ہمارے اعتماد کو بحال کرتے ہیں۔ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔

عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں،بلاول
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی برسی پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ہیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں ایدھی صاحب نے ثابت کیا، خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے

دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ، عبدالعلیم خان
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی پر ٹوئٹ کی اور کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کے مسیحا اور خدمت کی زندہ اور روشن مثال ہیں دکھی اور بے سہارا لوگوں کی بلا تفریق خدمت نے ایدھی کو مستقل تحریک بنادیا لازوال خدمات اورمسلسل جدوجہد سے ایدھی آج بھی دلوں میں زندہ ہیں ایدھی خود چلے گئے لیکن اُن کے ادارے سے انسانیت کی خدمت جاری ہے دوسروں کے بے لوث کام آنا ہمیشہ عبدالستار ایدھی سے سیکھا جائے گا ہم سب کو ایدھی صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں ایدھی کی خدمات نا قابل فراموش ہیں عبدالستار ایدھی کو ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

Leave a reply