محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
محکمہ ایجوکیشن سرگودہا صدر مرکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا عمیر نے غنی پارک کی غریب عورت رخسانہ بی بی ولد سردارا کونوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے رخسانہ بی بی نے درجہ چہارم کی نوکری کیلیے درخواست دے رکھی تھی جب رانا عمیر کو پتہ چلا تو اس نے رخسانہ بی بی کو ورغلانہ شروع کردیا حالات اور غربت کی ستائی ہوئی رخسانہ بی بی باتوں میں آگئی اور 2 لاکھ روپے رانا عمیر کو بطور رشوت دے دیے بعدازاں رخسانہ بی بی اپنی ملازمت کے حصول کی غرض سے رانا عمیر کے دفتر گئی جہاں رانا عمیر نے اسے جنسی طور پر حراساں کیا جس پر وہ دفتر سے نکل گئی بعد میں رانا عمیر نے رخسانہ بی بی کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں رخسانہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے والد نے رقم کا بندوبست قرض لے کے اور اس کی شادی کیلیے بنائے گئے زیور بیچ کر کیا تھا وہ اپنے کنبے کے بہتر مستقبل کیلیے نوکری کرنا چاہتی تھی مگر درندہ صفت رانا عمیر نے اس کو ورغلا کر پیسے ہتھیا لیے رخساانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں اور اسے انصاف دلوائیں

Comments are closed.