پنجاب میں کل سےمکمل لاک ڈاون کا امکان:اسلام آباد کے تعلیمی ادارےبندکردیئے گئے

پنجاب میں کل سےمکمل لاک ڈاون کا امکان:اسلام آباد کے تعلیمی ادارےبندکردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کافییصلہ کرلیا گیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل اعلان کریں گے ،

ادھر اسلام آباد سے اطلاعات کےمطابق کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 29 مارچ سے تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا جب کہ تعلیمی اداروں میں جاری یا پہلے سے اعلان شدہ امتحان بھی ملتوی کردیے گئے ہیں اور کسی اسکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں گی۔

 

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر اسکول پرنسپل کےخلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسپورٹس ٹورنامنٹ،سوشل تقریبات،کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پرپابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.