قائرہ:اخوان المسلمین کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 11 رہنماوں کو سخت ترین سزائیںسنا دی گئیں،مصر کی عدالت میں محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر سمیت اخوان المسلمون کے 11 مرکزی رہنماؤں کے خلاف جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ میں ایک عدالت نے مقدمے میں دیگر 3 افراد کو 10 سال اور 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 5 افراد کو بری کر دیا۔ ان تمام سیاسی رہنماؤں پر فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی اور دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مصر کے واحد صدر محمد مرسی نے 30 جون 2012 کو اقتدار سنبھالا تھا لیکن ایک سال بعد ہی 3 جولائی 2013 کو مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ان پر بھی الزام تھا کہ وہ اخوان المسلمین کے نظریات سے متاثر تھے