اہلیہ کے بعد عامر لیاقت کی بھی اداکاری میں انٹری

0
42

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے بعد اداکاری کے میدان میں ٹیلی فلم کے ذریعے قسمت آزمانے کے لئے تیار ہیں۔

باغی ٹی وی :عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کی مزاحیہ ٹیلی فلم ’بس کورونا‘ کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیلی فلم گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو جلد نجی چینل ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہوگی۔

تاہم انہوں نے اپنے ڈیبیو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور ٹیلی فلم کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اداکاری سے قبل عامر لیاقت حسین مختلف نجی چینلز پر سیاسی ٹاک شوز، گیم شوز، رمضان ٹرانسمیشنز اور دیگر خصوصی پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ 2018 میں کراچی کے حلقے این اے -245 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ دسمبر میں ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے نجی چینل اے آر وائے کے ڈرامے ‘بھڑاس’ سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی اہلیہ بُشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کی طلاق ہوچکی ہے۔

بشریٰ سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

Leave a reply