برطانیہ میں امریکی فوجیوں سے خطاب کے دوران خاتون اول نے اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سےباتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی جس پر امریکی صدر جوبائیڈن کو بیوی کوسیلیوٹ مارنا پڑگیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہیں انہوں نے برطانیہ میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ایئر فورس کے جوانوں سے خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔

خاتون اول کے خطاب کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صدرجو بائیڈن اِدھر اُدھر دیکھنے لگے تو خاتون اول نے توجہ دلا دی کہ جو! توجہ دو، امریکی صدر کو خاتون اول نے مزاقاً ڈانٹ پلادی، ڈانٹ کھا کر صدر بائیڈن فوراً سنبھل گئے اوراہلیہ کو سیلیوٹ کرتے ہوئے خطاب سننے لگ گئے۔

واضح رہے کہ بطور صدر جو بائیڈن کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے آج اور ملکہ برطانیہ سے اتوار کو ملاقات کریں گے اپنے دورے میں جی 7 ممالک کے سربراہان، نیٹوحکام سےبھی ملاقات کریں گے، ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہوگی۔

Shares: