یف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اہلیہ کی ٖغیر اخلاقی تصاویر ،ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور مقدس شخصیات کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی اے نے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ زوار بگٹی کے خلاف سی گئی ایف آئی آرمیں شاہ زوار بگٹی کی دوسری اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر شاہ زوار نے ان کی تصاویر و ویڈیو ان کے والدین سمیت دیگر لوگوں کو نہ صرف شیئر کیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اب لوڈ کی گئیں جبکہ شاہ زوار کی جانب سے نبی کریم اور دیگر مقدس شخصیات کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے گئے –
ایف آئی ار کے مطابق شاہ زوار کی ویشہ کے ساتھ شادی 2012 میں ہوئی تاہم شادی کے بعد سے ہی شاہ زوار کی جانب سے مبینہ طورپر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ،مسلسل تشدد سے تنگ آ کر ویشہ 2020 میں اپنے شوہر کے گھر سے فرار ہو گئی –
ایف آئی ار میں بتایا کہ فرار کے بعد شاہ زوار کی جانب سے ویشہ اور ان کے گھروالوں کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں جبکہ ویشہ کے والد کو اس کی کچھ نازیبا تصاویر بھجوائی گئیں اور اسے مسلسل بلیک میل کیا جاتا رہا جس پر اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دی ۔
9 اور 10 اپریل 2021 کو شاہ زوار بگٹی کی جانب سے ان کی اہلیہ کے گھر 2 یو ایس بی بھجوائی گئیں جس میں غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو موجود تھیں ۔ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے جب موبائل نمبر کا سراغ لگایا تو وہ شاہ زوار بگٹی کی والدہ شہزادی نرگس کے نام پر رجسٹرڈ تھا –
شاہ زوار بگٹی ، دانش کوثر اور شہزادی نرگس کو 20.28 مئی اور 4 جون کو نوٹسز بھجوائے گئے مگر وہ پیش نہ ہوئے جبکہ شہزادی نرگس کی جانب سے ڈاک کے ذریعے اپنا بیان بھجوایا گیا ۔
علاوہ ازیں ویشہ نے اپریل میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں اس نے شوہر شاہ زوار بگٹی اور اپنی ساس شہزادی نرگس کے بارے میں حیرانکن انکشافات کئے تھے-