بزدار حکومت گڈ گورننس، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ان ایکشن

0
43
بزدار حکومت گڈ گورننس، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ان ایکشن #Baaghi

بزدار حکومت گڈ گورننس، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ان ایکشن ،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 560 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پلان تیارکر لیا گیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اجلاس کی صدارت کی پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی،ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے افسران کو گائیڈ لائنز دیں

31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی،محکموں کو غیر منظور شدہ سکیمیں منظور کرا نے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا۔560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونا چاہیئے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عثمان بزدارپنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا۔پروگرام کے تحت سکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لوں گا۔محکمے ایسا میکانزم بنائیں کہ فنڈز لیپس کی نوبت نہ آئے۔فنڈز لیپس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس بار روایتی طریقے چھوڑ کر تیزی سے سکیموں کو مکمل کرنا اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہوگا۔نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مرتب کردہ ایکشن پلان سے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔اس پروگرام پر عملدرآمد میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا ہر 15 روز بعد جائزہ لیا جائے گا۔ستمبر تک سکیموں پر فزیکلی کام شروع ہو جانا چاہیئے۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو سکیموں پر پیش رفت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ میکانزم مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ تیار کریں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر سکیم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔ چھوٹی بڑی سکیموں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ثمرات صوبے کے عوام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ڈلیوری پر توجہ دینا ہوگی۔

Leave a reply