احساس کفالت پروگرام کا آغاز

خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)احساس کفالت پروگرام کے تحت 42 ہزار 352 خواتین کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے مالی کی ادائیگی کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر امداد کی ادائیگی کیلئے ضلع میں قائم 56 سنٹرز پر امداد لینے والی خواتین اور تعینات عملہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس اوپیز کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں- شہریوں سے گزارش ہے کہ سنٹرز پر غیر ضروری رش سے گریز کیا جائے -_ اور سنٹر پر صرف وہ خاتون آئے جس کو میسج موصول ہوا ہو-