ملک بھر سمیت اسلام آباد میں بھی آج عید  کا تیسرا دن منایا جارہا ہے

0
41

عید قرباں کا آج تیسرا روز ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی میں آج بھی ملک بھر سمیت اسلام آباد میں بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہریوں کی جانب سے گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

مختلف شہروں میں گھروں کے اندر گوشت کے چٹ پٹے پکوانوں کے دستر خوان سجے ہیں تو کہیں پر بریانی بنی ہے۔

شہری قورمہ، تکوں اور سجی سے بھی مہمان نوازی کررہے ہیں

ایک طرف لوگ اللہ کی راہ میں آج بھی  اپنے اپنے جانور قربان کر رہے ہیں تو دوسری جانب جانور خریدنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی طفیل نیازی نے بتایا: میں پہلی اور دوسری عید پر دفتر سے چھٹی نہ ملنے کے سبب قربانی نہ کرسکا اور ناہی مصروفیات سمیت کچھ وجوہات پر قربانی کا جانور خرید سکا لہذا آج میں نے صبح سویر جانور لیا اور اب قربانی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا: عید پر سب سے اچھی چیز یہ ہوتی کہ پورے خاندان، بچوں، بھائی، بہن اور والدین کے ساتھ بندہ وقت گزارتا اور ناراض رشتہ داروں کے گھر جاکر انہیں مناتا ہے تاکہ اس عظیم دن پر ہم جانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی اناوں اور نفرتوں کو بھی قربان کردیں۔

Leave a reply