عید کے روز بجلی کی عدم فراہمی حماد اظہر نے سی ای او کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی : عید کے روز فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کے نوٹس پر چیف ایگزیکٹو فیسکو معطل کردیا. حماد اظہر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی،قائم مقام چیف ایگزیکٹو فیکسو تعینات کردیاجائےگا،قائم مقام چیف ایگزیکٹو فیکسو کل تعینات کیا جائےگا،

قائم مقام چیف ایگزیکٹو فیسکو کل تعینات کیا جائےگا،وزیرتوانائی حماداظہرنے فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کارروائی کی ہدایت کی تھی. جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او کی معطلی کی سفارش کی.فیسکو کے قائمقام سی ای او کا تقرر کل کیا جائے گا، فیصل آباد میں عید پر بارش کے بعد بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی تھی

خیال رہے کہ فیصل آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے تھے ،رسول پورہ اور جھنگ روڈ کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں ، مظاہرین کی جانب سے حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

جھنگ روڈ کے شہریوں نے ملت کالونی کی روڈ جبکہ رسول پورہ کے عوام نے کینال روڈ پر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے روڈ بلاک کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا ، مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ راہگیروں نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی جس پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Shares: