عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی، قربانیاں جاری

eid

ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی،نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی ، قدرتی آفات اور وبائی امراض سے بچاو کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے لاڑکانہ، وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن ، نواز شریف نے رائیونڈ نماز عید ادا کی
صدر آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی،صدر مملكت نے ملكی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی،صدر آصف علی زرداری عید نماز کے بعد لوگوں سے ملے، عید کی مبارکباد دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور علی حسن زرداری سمیت شہریوں نے نماز عید میں شرکت کی،
zardari eid

وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی، شہباز شریف نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ان کے ساتھ تھے۔
pm eid
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جاتی عمرا میں نماز عید الاضحی ادا کی،حسین نواز ، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ جاتی عمرا میں نماز عید ادا کی،نماز عید کے بعد عوام کی خوشحالی و ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف عزیزو اقارب اور کارکنوں سے عید ملے۔
nawaz
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی۔

شہر قائد کراچی میں پولو گراؤنڈ سمیت دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین ا یم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، یو اے ای، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے نماز عید ادا کی۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید کی امامت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر اہم شخصیات نے یہاں نماز اد کی، جامعہ نعیمیہ سمیت دیگر کئی مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے.کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا ،

گورنر خیبر پختونخواہ، فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے، احمد کریم کنڈی نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی علاقہ ڈی آئی خان میں ادا کی۔ اس موقعہ پر گورنر خیبر پختونخواہ نے پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع کے عوام کو دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں نمازعید ادا کی۔عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دربار موسیٰ پاک شہید پر نماز عیدالاضحیٰ ادا کی، ممبران قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی،سید علی قاسم گیلانی اور ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بھی نماز ادا کی .وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نماز عید ادا کرنے کے بعد اہلیان حلقہ سے عید ملی اور حلقہ انتخاب میں انتقال کر جانے والوں کے اہل خانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نماز عید بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ادا کی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقامی لوگوں کے ہمراہ عید کی نماز بیکڑ کی عید گاہ میں ادا کی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی،نماز عید کے بعد وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی عوام سے عید ملے ،لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ،وزیر اعلٰی بلوچستان لوگوں میں گھل مل گئے، بزرگ افراد اور تمام طبقہ کے لوگوں سے عید ملے ،پاکستان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عید ملی اور مبارکباد دی
bugti eid

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید لاہور میں اپنے گھر میں ادا کی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحی لاہور میں ادا کی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید لاہور میں اپنے گھر میں ادا کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے عزیز و اقارب اور لوگوں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی۔ استحکام۔ سالمیت۔ امن اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعاکی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے۔زبانی جمع خرچ کو چھوڑ کر حقیقت میں جھوٹ اور منافقت کی قربانی دینا ہو گی۔آج وطن کی مٹی ہمیشہ کیلئے سیاسی۔ گروہی اور لسانی اختلافات کی قربانی مانگ رہی ہے۔ وطن عزیز کا قرض سب پر واجب الادا ہے۔یہ قرض پاکستان کے لئے قربانی دے کر ہی اتارا جا سکتا ہے۔ہر جماعت ۔ ادارے۔ محکمے ۔ طبقے سمیت ہر فرد کو ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
naqvi

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے، کہیں بیل تو کہیں بکرے قربان کئے جا رہے ہیں،

ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے : صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اورپاکستان کیلئے رحمتیں اور خوشیاں لائے۔عیدالاضحیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کے دو برگزیدہ پیغمبر وں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے۔ اللہ تعالی نے جب ان عظیم شخصیات کو آزمائش سے گزارا تو دونوں نے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے سر تسلیم ِخم کر دیا۔ قربانی کا یہ عمل اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس قدر مقبول ہوا کہ امتِ محمدیہ ﷺ پر قربانی کی اس عبادت کو لازم قرار دے دیا۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے۔ اس میں ہمارے لیے یہ درس ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔عید الاضحیٰ کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں گے۔ ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ اس عید الاضحٰی پر اپنے قرب و جوار میں قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی ڈھیروں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ فلسطینی اور کشمیری ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔سروسز چیفس
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔ اس دن پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔

باغی ٹی وی کی جانب سے قارئین کو عیدا الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں،

عید الاضحی قربانی اور ایثار کی گہری اقدار کی علامت ہے۔بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم سمیت مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحی قربانی اور ایثار کی گہری اقدار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اتحاد کے پائیدار جذبے اور بھائی چارے کے بندھن کا تہوار ہے جو ہم سب کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ مقدس دن ہمیں ہمدردی کو اپنانے اور اپنے درمیان محروم، بے گھر اور مستحق افراد کی طرف ہاتھ بڑھانے کی دعوت دیتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا معاشرہ پولرائزیشن، تقسیم اور انتہا پسندی کی مصیبتوں سے نبرد آزما ہے، عید الاضحیٰ ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔ عید الاضحیٰ ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کے جذبے کے ساتھ اکٹھے ہونے کی ترغیب بھی دیتی ہے تاکہ سب کے لئے زیادہ ہم آہنگ اور منصفانہ دنیا تشکیل دی جاسکے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اس مبارک دن کے جوہر سے مستفید ہو کر ہمدردی اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ عید الاضحی کا جذبہ ہمارے دلوں کو منور کرے اور ہمیں ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کی طرف رہنمائی کرے جہاں امن اور بھائی چارے کا بول بالا ہو

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عیدالاضحی کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال راویت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔قربانی واطاعت خداوندی کا یہ جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دْنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔یہ ملک لازوال قربانیوں اور بے پناہ صبر و تحمل و برداشت کے صلے میں وجود میں آیا۔ ہم سب کو مل کر اس ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے یک جان ہونا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اور کوئی ضرورت مند اس مقدس موقع کی خوشیوں سے محروم نہ رہ جائے۔
میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں عید الا ضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین.

جنرل ہسپتال،عید الاضحی کی تعطیلات میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کیلئے انتظامات
پرنسپل پی جی۔ایم ائی پروفیسر الفرید ظفر کے احکامات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو علاج معالجے کی بر وقت سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جودیے گئے شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ایمرجنسی میں مریضوں کو بغیر پرچی فیس ادویات،تشخیصی ٹیسٹ و دیگر سہولیات مفت دستیاب ہوں گی جبکہ تعطیلات میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کیلئے ڈائلاسز سنٹر کھلا رہے گا- انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز اور ٹرو پر مریضوں و لواحقین کو سپیشل ناشہ، دوپہر اور شام کا کھانا دیا جائے گا-میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ عید کے ایام میں اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی کو مانیٹر کریں- شعبہ ورکس کے ملازمین کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جنریٹر اپ ڈیٹ رکھیں اور ان ایام میں الیکٹریشن و دیگر سٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹر فریاد حسین نے سینٹری انسپیکٹرز کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہسپتال آنے والے افراد کو خوشگوار ماحول مل سکے۔ایم ایس نے سکیورٹی گارڈز کو بھی اپنی ڈیوٹی کے دوران چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ مریضوں ولواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کریں، شکائیت کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اے ایم ایس ایڈمن اور نرسنگ انتظامیہ کو بھی واضح کہا کہ اپنے اپنے ماتحت سٹاف سے ڈیوٹی اوقات کی سختی سے پابندی کروائی جائے، غیر حاضر رہنے یا تاخیر آنے والے ملازمین کے خلاف بلا تاخیر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔ایم ایس نے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان سے بھی کہا کہ وہ دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہیں جا سکیں گے اگر کسی شعبے میں بد انتظامی پائی گئی تو متعلقہ ڈی ایم ایس کو جوابدہ ہونا ہوگا،

محکمہ بلدیات کا عیدالاضحٰی پر قائم کنٹرول روم مکمل فعال
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب کا عیدالاضحٰی کے موقع پر قائم کیا گیا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔ ترجمان محکمہ بلدیات کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی سے متعلق شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی ہیلپ لائن 1198 چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ لاہور کنٹرول روم میں فون نمبر 99214831، 99214837، 99214840 موجود ہیں۔ شہری فون نمبرز 99214841 اور 99214873 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر تمام میونسپل چیف آفیسرز سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے عیدالاضحٰی پر ”زیرو ویسٹ” کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے 32 لاکھ ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ماحول دوست بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر پھینکیں۔ صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ صوبائی کنٹرول روم میں موصول شدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ کسی کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں وغیر ہ میں پھینکنے،سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی عائد، دفعہ144 نافذ
عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشیں نہروں او رنالوں وغیرہ میں پھینکنے پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی جبکہ جانوروں کے سر ی پائے بھوننے کے غیر قانونی کارروبار پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں عید الاضحی کے انتظامات اور سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول رومزکو مزید فعال کرنے کاحکم دیا۔ ابریفنگ میں بتایاگیا کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا۔قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکو ں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا۔ ڈرین اورمین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے۔ پنجاب بھر میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں 2600مساجد اور 900عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا اور عید گاہو ں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت کی۔ نگرانی کے لئے کیمرے او رچیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔ پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کوہر صورت یقینی بنائیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بازاروں او رمارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔مویشی منڈیو ں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سپرے کیا جائے۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگز یب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرت،معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ تمام کمشنرز او رڈپٹی کمشنر ز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

عید الاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے’ مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے،خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حکم پر قربانی کیلئے پیش کر کے عظیم مثال قائم کی۔ عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا ء کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

Comments are closed.