لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر صحافی کالونی میں ہاتھ سے تحریر کیے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کی زیارت کروائی جائے گی.
اس موقع پر خواتین کی محفل میلاد میں 63 پائونڈ کا
کیک کاٹا جائیگا اور تحائف تقسیم کیے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی بروز جمعتہ المبارک کے موقع پر ہاتھ سے تحریر کیے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کو زیارت کیلیے کھولا جائیگا 52 فٹ لمبے اور 8 فٹ چوڑے آٹھ صفحات پر مشتمل قرآن مجید کو خواتین کی محفل میلاد کے دوران 12 بجے دن کو کھولا جائیگا۔ایمان میلاد ہائوس کی منتظم شازیہ آصف اور ایمان آصف ہیں۔
شازیہ آصف نے بتایا کہ اس پرنور موقع پر شہر کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت ہر سال ہزاروں لوگ ہرسال شریک ہوتے ہیں ۔
اس دن کی اہمیت اور برکت پرروشنی ڈالی جائے گی۔63 پائونڈ کا کیک کاٹا جائیگا شرکاء میں قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف تقسیم کیے جائینگے۔
اور لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔اس کے بعد مردانہ محفل کا آغاز ہوگا۔جس میں چاربجے شام قرآن مجید زیارت کیلیے کھول دیا جائیگا۔منتظم ارباب آصف اور طلال آصف نے بتایا کہ محفل نعت کے بعد لنگر سے شرکاء کی تواضع کی جائیگی