عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید پر صوبے بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اورسٹاف کو شاباش دی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منتخب افسروں اور سینٹری ورکروں کو خصوصی تقریب میں تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔
وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

90-شاہراہِ قائد اعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا فیلڈ سٹاف صفائی کے بہترین انتظامات پر دادو تحسین کا مستحق ہے۔ متعلقہ افسران اور عملے نے جذبے کے ساتھ کام کرکے پورے پنجاب کو صاف ستھرا بنایا۔ ماضی میں لاہور سمیت دیگر شہر کوڑے کا ڈھیر بنے نظر آتے تھے، اس سال شاندار کام کیا گیا۔ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ عید صفائی پلان پر من وعن عملدرآمد سے بہترین نتائج سامنے آئے۔

 

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بہت جلد متوقع

 

انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور خدمت کے جذبے سے لاہور سمیت ہر شہر کو پھولوں کا شہر بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران عید الاضحی پر کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں مری میں ٹریفک اور سیاحوں کے بہترین انتظامات پر آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اجلاس میں بتا یا گیا کہ صفائی کے حوالے سے لاہور اور راولپنڈی ڈویژن کے کمشنرز کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔ بہاولپور ڈویژن کے کمشنر نے کارکردگی کے حوالے سے دوسری پوزیشن اور ساہیوال ڈویژن کی کمشنر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کارکردگی کے حوالے سے پہلی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے دوسری اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پہلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی نے دوسری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

عطاءاللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

 

اجلاس میں خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صوبہ بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور واسا حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

Comments are closed.