ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے-

باغی ٹی وی : ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہےوزیراعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی، قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔

عید الاضحیٰ؛ سندھ کی جیلوں سے کئی قیدی رہا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح گراؤنڈ (پولو گراؤنڈ) میں عید کی نماز ادا کی گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ایبٹ آباد میں نماز عید اداکی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید پڑھائی۔

پیپلزپارٹی سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کرے گی. ریاض پیرزادہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو عید مبارک دی ہےآئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے، آج کا دن شہدا پاکستان کی وطن عزیز کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، یہ شہداء وطن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

Shares: