آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔پنجاب بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈیلی ویجزملازمیں عید پربھی تنخواہیں نہ مل سکیں
لاہور میں نماز عید کے5278 اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض آٹھ ہزار سے زائد اہلکاران و افسران سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ نماز عید سے قبل تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیرینس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ اے کیٹیگری مساجداور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اورعید اجتماعات کے اندر سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔ حساس مقامات پرسی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ساتھ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔
محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کی جائیگی ، رانا ثناء اللہ
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ عید کی چھٹیوں پر پارکوں اور دیگر پبلک مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اہم شاہراہوں پرڈولفن،پیرو اور کیو آر ایف جبکہ ہائی ویز پر پٹرولنگ فورس کے گشت کے دورانئے میں اضافہ کیا جائے۔ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں نظر آئیں۔ مویشی منڈیوں کے گردونواح میں شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔ ڈی آئی جی ٹریفک عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایکشن پلان کی خود نگرانی کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پرعائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے
مزید برآں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نےعید الاضحی پر صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ،محکمہ بلدیات نے کنٹرول روم کے لیے 103افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دیں ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کنٹرول روم کی سربراہی کریں گے، کنٹرول روم لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس عاطف چوک ساندہ روڈ پر قائم کیا جائے گا، 13افسران کنٹرول روم میں بحیثیت انچارج ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سیکرٹری بلدیات عمران سکندرنے کہا عید سے ایک روز قبل کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا،
کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہے گا۔ عید کے تینوں روز کنٹرول روم تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ پہلے شفٹ صبح 9 سے شام 5بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ 5سے رات 9تک جبکہ تیسری شفٹ رات 1سے صبح 9تک کام کرے گی۔ صوبائی کنٹرول روم صوبہ بھر میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔ شکایات درج کروانے کے لیے کنٹرول روم کے نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔مرکزی کنٹرول روم کے نمبر 042- 99214834,99214838,99214840 پر شکایات درج کروئی جا سکتی ہیں.عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ
شہری شکایات کی صورت میں متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔لوکل گورنمنٹس کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر کنٹرول روم بھی 24 گھنٹے کام کریں گے۔
علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا کہ لیسکو ریجن بھر میں عید الاضحی کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرئے گا۔ لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہیگا، لیسکو کی تمام ڈویثزنز کو اضافی میٹیریل فراہم کردیا گیا ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریزکریں۔ صارفین سے التماس ہے کہ اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، اور ٹرانسفارمروں کے نیچے رکھنے سے گریز کریں۔ لیسکو ریجن میں مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔ تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر اور 118 کے علاوہ مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔042-99205461، 042-99205464،
0320-0520888