جانور موجود،خریدار موجود، لیکن…..

0
25

جانور موجود، خریدار بھی موجود، لیکن…
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے)
عید قربان جبکہ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے اور بکر منڈی میں جانور بیچنے والوں کا ہجوم ہے تو خریداروں کا بھی ہجوم ہے لیکن بیوپاری ریٹ زیادہ لگا رہے ہیں ایسا کہنا ہے کہ خریداروں کا لیکن خریدار جانور خریدنے کے لیے بہت کم قیمت دے رہے ہیں ایسا کہنا ہے جانور بیچنے والوں کا
کیا بچے کیا بڑے کیا بوڑھے سبھی جوش و خروش سے جانور خریدنے منڈی پہنچے ہوئے ہیں لیکن بھاو تاو کی راہ میں حائل دشواریاں دیوار بن کر کھڑی ہیں، شہری انتظامیہ کے تحت لگائی گئی بکر منڈی کے سوا شہر کے اندر غیر قانونی جانور منڈیاں بھی قائم ہیں جن میں ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ، رائل پیلس چوک، سبزی منڈی چوک، لُنڈا پھاٹک شامل ہیں
ایس او پیز پر عمل تو بہرحال حکومتی بکر منڈی میں بھی نہیں ہو رہا غیر قانونی منڈیوں بھی تو صورتحال زیادہ ابتر ہے جہاں بندے پر بندہ چڑھا ہوا ہے اور دھکم پیل کے علاوہ ٹریفک جام کی صورتحال ہے، بیوپاریوں اور خریداروں کو کرونا سے زیادہ حکومتی افسران کے چھاپے کا ڈر ہے جس وجہ سے یہ منڈیاں متحرک منڈیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں اور بیوپاری و خریدار چل پھر کر کاروبار کر رہے ہیں
منڈیوں میں جانور تو وافر موجود ہیں لیکن کرونا لاک ڈاون نے خریداروں کی قوتِ خرید کو جس برے طریقے سے متاثر کیا ہے اس کے بعد ان سبھی منڈیوں میں سابقہ ادوار کی مانند ہجوم یا جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہا

Leave a reply