عیدالفطربروزجمعۃ المبارک 14 مئی کو ہوگی:بھارت اور بنگلادیش میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا،

0
47

نئی دلی:عیدالفطربروزجمعۃ المبارک 14 مئی کو ہوگی:بھارت اور بنگلادیش میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔

بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بھارت میں عیدالفطرجمعہ 14مئی کو ہوگی۔اس کے علاوہ بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر جمعے کو ہوگی۔

پاکستان میں‌ بھی عید کے چاند کی رویت کے متعلق کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے

Leave a reply