بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون تھانہ ایس ایچ او تعینات

0
48

کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں وطن عزیز پاکستان کے اداروں میں خواتین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں ان کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی قابلیت کو اجاگر کر رہی ہیں بلوچستان پولیس میں بھی خواتین کو بلا خوف وخطر ایسا ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں-

وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

Leave a reply