پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مہنگائی میں کمی کیوں نہ ہوئی؟ وزیراعظم نے کس کو کیا طلب؟

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز شریک ہونگے .اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اہم ہدایات دیں گے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 مئی کو حکم دیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو پیغام میں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے.

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی

جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف

Leave a reply