سابق وزیراعظم عمران خان عید الفطر کے بعد پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے’
عید کے بعد عمران خان کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، 6مئی کو عمران خان آبائی علاقے میانوالی میں جلسہ عام منعقد کرین گے سبطین خان فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں،10مئی کو جہلم میں جلسہ منعقد کیا جائے گا ،فواد چوہدری فوکل پرسن ہونگے،عمران خان12مئی کو اٹک میں جلسہ کرینگے،طارق صدیق فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں، 14مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ عام ہوگا، عثمان ڈار فوکل پرسن ہونگے، عمران خان 15مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کرینگے،لطیف نذر فوکل پرسن ہونگے،:19مئی کو چکوال میں جلسہ عام ہوگا، راجہ یاسر ہمایوں فوکل پرسن مقرر ہوں گے
منحرف ارکان کو نااہل کروانےکیلئے عمرن خان کی پارٹی کور کمیٹی اور لیگل ٹیم سے مشاورت ہوئی،وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 6 مئی تک منحرف ارکان کو نااہل کروانے کا ٹاسک دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں منحرف ارکان کی نااہلی کیس سے متعلق بریفنگ دی، اگر 30 دن تک الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کریں تو توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے ،عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی سے متعلق دلائل دینے کی ہدایات کی ہیں،حتمی لائحہ عمل کیلئے 5 مئی کو کور کمیٹی کی ایک مرتبہ پھر میٹنگ ہو گی،6مئی کو پوری کوشش کریں گے کہ منحرف اراکین نااہل ہوجائیں،
دوسری جانب عمران خان نے تازہ ترین صورتحال کے جائزے کیلئے سینئر قائدین کو طلب کرلیا کچھ دیر بعد عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا کورکمیٹی حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر حکمت عملی مرتب کرے گی عمران خان جماعتی ترجمانوں کے ساتھ ایک اہم نشست کی صدارت بھی کرینگے
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اپوزیشن اقتدار میں آئی تو عمران خان نے ایک بار پھر جلسوں کا اعلان کر دیا، اب تک تحریک انصاف کے لاہور ،کراچی میں جلسے ہو چکے ہیں، عید کے بعد دوبارہ مہم شروع ہو گی تا ہم عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے کیونکہ کئی شہروں میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اھمد کے بھتیجے شیخ راشد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہہ چکے ہیں کہ جس کا بھی ایف آئی آر میں نام ہے اسکو گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی ہو گی
شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج کر دیئے گئے