پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج

0
38
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج کر دیئے گئے

فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اسد خان کی جانب سے درخواست وصولی کی تصدیق کی گئی ہے ،درخواست میں کہا گیاہے کہ مجھے اور مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ،پٹشنرز اور اس کے ساتھیو ں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے،کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیا جائے،ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،

پی ٹی آئی لیگل ٹیم ایڈوکیٹ فیصل فرید اور ایڈوکیٹ علی بخاری نے درخواست دائر کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کچھ دیر میں سماعت کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلرجاری کررکھا ہے جس کے تحت عید کی چھٹیوں میں بھی انتہائی فوری نوعیت کی پٹیشنز دائر کی جاسکتی ہیں عدالتی سرکلر کی روشنی میں متعلقہ برانچ کا عملہ چھٹی کے روز بھی عدالت میں موجود ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

Leave a reply